صہیونی وزیرجنگ گیلانت کا نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباؤ
شیعہ نیوز: صہیونی وزیرجنگ گیلانت نے نیتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر دباؤ بڑھانا شروع کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیرجنگ گیلانت نے نیتن یاہو پر دباؤ بڑھانا شروع کیا ہے کہ کابینہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کریں۔
انہوں نے نیتن یاہو کو باور کرایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے لئے بہتر آپشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم ایک ہمہ گیر اور جامع سمجھوتہ چاہتے ہیں، اسماعیل ہنیہ
دوسری جانب صہیونی چینل 14 نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی جب داخلی امور کے وزیر بن گویر نے وزیر جنگ یواف گیلانت پر تنقید کرتے ہوئے ان کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا۔
بن گویر کے مطالبے پر نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے آپ کی نصیحت نہیں چاہئے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت کی جانب سے ممکنہ فیصلے کا وقت قریب آنے کے ساتھ داخلی دباو میں بھی اضافہ ہوررہا ہے۔
آکسیوس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کے اراکین عالمی عدالت کے اعلی عہدیداروں سے فیصلے کے بارے میں ملاقات کی ہے۔
امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے ممکنہ آرڈر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صہیونی حکام نے امریکی کانگریس کے نمائندوں سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے۔