دنیا

صیہونی حکام پر ایران کا خوف طاری

شیعہ نیوز:ہ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ "یائیر لاپید” نے ایک بیان میں یہ دعوی کیا ہے کہ ایران، آنے والے ہفتوں میں استنبول میں مقیم صہیونی شہریوں کیخلاف حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہذا، صہیونی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترکی کے درالحکومت نہ جائیں اور اس شہر سے جلد از جلد نکل جائیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا ذکر کیے بغیر بزعم خود دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہ اس کی قیمت ادا کرے گا، اور وہ جہاں بھی ہوں گے، ہم ان کا پیچھا کریں گے۔

صیہونی وزیر خارجہ کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں ایسے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صیہونی مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا اور مغربی و صیہونی میڈیا کی کوششوں کے باوجود اس سے متعلق خبریں لیک ہوئیں اور صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اسرائیلی حکام کے دعووں کے باوجود وہ ان واقعات کو روک نہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button