مشرق وسطی

تحریک استقامت کے سامنے صیہونی بے بس، فلسطینی جوانوں کی ایک دن میں 61 کارروائیاں

شیعہ نیوز:غرب اردن میں فلسطین کی تحریک مزاحمت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 61 کارروائیاں کیں، جن میں 12 واقعات میں فائرنگ کی گئی، صیہونی آبادکاروں کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، 13 مرتبہ صیہونی کالونیوں کے مکینوں کا مقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور 5 مرتبہ پٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ان کارروائیوں میں 17 صیہونی زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت و دہشتگردی کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے جبکہ بعض کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیاں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور عالم اسلام کے قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں فطری ردعمل شمار ہوتی ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیوں کا بھرپور اور ہر ممکن جواب دینے کی ٹھان لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button