مشرق وسطی

جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان پر صیہونی توپخانوں کے حملوں کے تھوڑی ہی دیر بعد دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے تل ارمز سے شمالی الناقورہ تک کے علاقوں پر صیہونی حکومت نے گولہ باری کی ہے ۔ اس حملے میں لبنان کے اندر توپوں کے ستائیس گولے فائر کئے گئے جو کھلی فضا میں گرے ہیں اور کسی خاص ہدف پر نہیں لگے ہیں۔

صیہونی فوج نے بھی ایک بیان جاری کر کے جنوبی لبنان پر دوبارہ حملے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے ” ایم کا” ماڈل کے ایک ڈرون طیارے نے شبعا اور العرقوب سمیت جنوبی لبنان میں جاسوسی پرواز انجام دی۔

اس سے پہلے بدھ کو ہی لبنان سے مقبوضہ علاقوں میں کم سے کم تین میزائل فائر کئے گئے ہیں جن میں سے دو میزائل ٹھیک نشانے پر لگے اور اس کے نتیجے میں کریات شمونہ صیہونی کالونی میں آگ لگ گئی۔

صیہونی ذرائع نے اس میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ الجلیل کے علاقے میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم اسٹروم ڈوم ان دونوں میزا‏ئلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button