
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی پرگاڑی چڑھا دی
شیعہ نیوز:فلسطین کی معا نیوز ایجنسی نے عینی شاہدوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی نے بیت لحم کے تقوع کالونی میں ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی پر بس سے اترتے ہی فوجی گاڑی چڑھا دی ۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی کو زخمی حالت میں تفتیش کے لئے مزموریہ چیک پوسٹ پر منتقل کردیا تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو جب چیک پوسٹ لے جایا جارہاتھا تواس کی حالت نہایت نازک تھی۔
جمعرات کو شمالی غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطنیی، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔ تحریک حماس نے صیہونی فوج کے اس حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے اس مذموم حملے کا جواب غاصبوں اور انتہاپسند صیہونیوں کے خلاف جدوجہد تیز کر کے دیا جائے گا۔