لبنان میں صیہونی جاسوس گرفتار
شیعہ نیوز: لبنان کی داخلی سیکورٹی سے وابستہ حساس ادارے کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے العرقوب میں ایسے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو غاصب صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔
اس سے قبل فروری کے مہینے میں لبنانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں جاسوسی کے 17 نیٹ ورک کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کیا تھا۔
جاسوسی کا عمل شروع ہی سے مختلف ملکوں میں سرایت کرنے اور معلومات جمع کرنے کا ایک ذریعہ تھا اور آج بھی اس سے کام لیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور خاص طور سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے تعلق سے بدنام زمانہ صیہونی حکومت، دنیا کے دیگر ملکوں کی جاسوسی میں بھی سب سے آگے ہے۔
بین الاقوامی قوانین کی رو سے دیگر ملکوں کے حکام اور اہم تنصیبات کی جاسوسی کی ممانعت کے باوجود صیہونی حکام پوری ڈھٹائی کے ساتھ یہ کام کر رہے ہیں۔