دنیا
غزہ میں جنونی صہیونیوں نے فلسطینیوں کے کیمپوں کو آگ لگادی
شیعہ نیوز :غزہ میں جنونی صہیونیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو آگ لگادی جس سے 30 کیمپ جل گئے۔
العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں شہداء الاقصی ہپستال کے اطراف میں فلسطینیوں کے کیمپوں میں جنونی صہیونیوں نے آگ لگادی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں شہدائے راہ قدس کی یاد میں نشست کا اہتمام
امدادی کارکنوں کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 30 کیمپ آگ لگنے سے جل گئے۔
ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک 3 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ کیمپوں میں لگنے والی آگ سے شہداء الاقصی کے بعض حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہداء الاقصی کے اطراف میں واقع کیمپوں میں آگ لگنے کا ساتواں واقعہ ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کا امریکہ اور صہیونی حکومت ذمہ دار ہے۔