اسرائیل چھوڑکر بھاگ رہے ہیں صیہونی
شیعہ نیوز:صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ صیہونی تارکین وطنوں میں دوسرے ممالک کی شہریت کے لیے درخواست گزاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ رپورٹ تیار کرنے والے ایتمار آیخنر نے تاکید کی ہے کہ حالیہ واقعات اور اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں اسرائیلیوں کی شدید تشویش کے بعد، ہم دنیا کے مختلف ممالک سے اسرائیلیوں کی جانب سے شہریت کے لیے درخواست دہندگان میں نمایاں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
اس میڈیا کی رپورٹ میں اس شعبے میں سرگرم وکلاء کے حوالے سے تاکید کی گئی ہے کہ ہم ماضی کی بہ نسبت اس رجحان کی شدت کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس طرح کہ ان لوگوں کی تعداد میں دسیوں نہیں بلکہ سیکڑوں کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر وکیل کو روزانہ 5 سے 6 درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
آحارنوت نے مزید تاکید کی کہ سرمایہ کاری کی منتقلی کی درخواست کرنے والے یا شہریت حاصل کرنے والے افراد نہ صرف بائیں بازو اور نتن یاہو کے مخالف ہیں بلکہ ان میں عدالتی تبدیلیوں کے حامی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔