
اسرائیل کی شکست، صیہونیوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لےلیا
صیہونیوں نے نیتن یاہو اور اسرائیلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست پر صیہونیوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ شب اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جو فلسطینیوں کی فتح کا اعلان تھا۔ اس جنگ بندی مین فلسطینیوں نے اپنی تمام شرائط منوالیں اور اسرائیل کو بغیر کسی شرط کے اسے قبول کرنا پڑا۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غاصب اسرائیل سمیت دنیا بھر میں بسنے والے صیہونیوں نے نیتن یاہو اور اسرائیلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے ، فلسطینی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
صیہونیوں نے اسے اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی جیت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ دنیا کی بہتریں انٹیلی جنس اور بہترین ایئر فورس کے باوجود نیتن یاہو نے حماس سے غیر مزروط جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا جو انتہائی شرمناک ہے‘‘۔

اسرائیل کے دائیں بازو کے متعدد سیاستدانوں نے بھی جنگ بندی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
اسرائیل کی سلامتی کی کابینہ کے فیصلے سے قبل بات کرتےہوئے اسرائیل کی نیو ہوپ نامی سیاسی جماعت کے رہنما گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ’ حماس اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف اسرائیلی طاقت کو شدید نقصان پہنچائے گا۔
اسرائیل کے مقامی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ غزہ میں قید فوجیوں اور عام شہریوں کی واپسی کے بغیر ، حماس کو مسلح اور مضبوط بنانے سے روکنے کے لئے کسی قسم کی پابندی عائد کیے بغیر اسرائیلی فوجی سرگرمی کا خاتمہ ایک سیاسی ناکامی ہوگی ، جس کی قیمت مستقبل میں سود کے ساتھ ادا کرنا پڑے گی۔
‘
دائیں بازو کی سیاسی جماعت یسرائیل بیتینو پارٹی کے چیرمین ایوگدور لایبرمین نے اس فیصلے کو ’نیتن یاہو کی ایک اور ناکامی‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق جبگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہو گیا ہے اور اب تک اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔