دنیا

صہیونیوں کا وزارت جنگ کے دفتر کے باہر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز: ہزاروں صہیونیوں نے وزارت جنگ کے دفتر کے باہر جمع ہوکر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے دفتر کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرکے صہیونی یرغمالیوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کررہے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق تل ابیب کے علاوہ بیت المقدس، قیساریا اور دوسرے شہروں میں بھی صہیونیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کابینہ سے مستعفی ہوکر جلد عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button