پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زیارت عاشورا کیس، سرور علی نے رضاکارانہ گرفتاری پیش کردی

شیعہ نیوز : کالعدم سپاہ صحابہ اور ناصبی تنظیموں کی ایماء پر ز یارت عاشورا کیس میں نامزدپاک محرم ایسوسی ایشن کے رکن ،سماجی رہنما اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پرمٹ ہولڈر سرور علی نے رضاکارانہ طور پر یڈی تھانے میں گرفتاری پیش کردی ۔ علامہ ساجد علی نقوی سے مشاورت کے بعد سرور علی نے اپنی گرفتاری پیش کی، پریڈی تھانے کے عملے کا بہترین برتاؤ ،مجسٹریٹ نے جیل منتقل کرنےکا حکم جاری کردیا۔ پیر تک ضمانت متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوس عاشورا کراچی میں دوران نماز ظہرین زیارت عاشورا کی اجتماعی تلاوت اور اس میں امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب وانصار کے قاتل یزید اور اس کے اسلام و رسول ؐدشمن آباؤاجداد پر لعنت بھیجنے کے جرم میں کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی اورناصبی تنظیموں کی جانب سے درج کراوائی گئی ایف آئی آر میں نامزد جلوس کے پرمٹ ہولڈراور پاک محرم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرور علی نے پریڈی تھانے پہنچ کر اپنی گرفتاری پیش کردی ہے ۔

سرور علی اپنی گرفتاری پیش کرنے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی اور علامہ ناظرعباس تقوی کے ہمراہ گزشتہ شب پریڈی تھانے پہنچے تو پولیس افسران نے انتہائی احترام کے ساتھ ان کے ساتھ برتاؤ کیا، صبح اعلیٰ پولیس حکام بھی تھانے پہنچ گئے تھے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے سرور علی کو پیش کیاگیا توانہوں نے فوری جیل منتقل کرنے احکامات جاری کیئے۔

ذرائع کے مطابق شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہاہے کہ سرور علی نے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی سے فون پر مشاورت کے بعد گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیاتھا، علامہ ناظر عباس تقوی نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطے کیئے ہیں، انشاءاللہ پیر تک سرور علی کی ضمانت متوقع ہے ، ہم قانونی طور پر اس کیس کا سامنا کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button