پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زلفی بخاری کوشہدائے مچھ کوئٹہ کے لہو سے کھیلنے کا نتیجہ مل گیا

شیعہ نیوز:مظلومین شہدائے مچھ کوئٹہ کے لہو سے کھیلنے کا نتیجہ زلفی بخاری کرپشن کی ذلت میں لپٹنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں۔

ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس بار انکوائری اہل شخصیات کی جانب سے ہونی چاہیے، میں اس حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں‘
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سانحہ مچھ کوئٹہ کے شہداء کیساتھ تحریک انصاف کے وزراء زلفی بخاری اور علی زیدی نے انتہائی نارواء سلوک رکھا تھا۔ شہداء کے لواحقین جو اپنے حق کیلئے شہداء کے جنازوں پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے ان کو بلیک میلر کہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button