مشرق وسطی

آل خلیفہ کے فریب میں نہ آئیں: انسانی حقوق کی 22 تنظیموں کا اعلان

شیعہ نیوز:انسانی حقوق کی بائیس عالمی تنظیموں نے زور دیکر کہا ہے کہ بحرین کی آمر حکومت دنیا کو فریب دینا چاہتی ہے۔
اس بیان میں درج ہے کہ آل خلیفہ آمروں نے بحرین میں آزادی اظہار، انسانی حقوق اور سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد اور اپنے مخالفوں کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ جیسے فیصلہ کن اداروں میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔
اس بیان میں بین پارلیمانی یونین کے رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ صورتحال اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے شرمناک اقدامات کے پیش نظر اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور بحرینی عوام کی صورتحال پر توجہ دیں۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے سن دو ہزار سولہ میں جمہوریت حامی سب سے بڑے عوامی دھڑے، الوفاق پارٹی کے دفاتر بند اور سن دو ہزار سترہ میں حزب الوعد کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اور ان کے درجنوں ارکان کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ بحرین میں عوام کی پرامن حکومت مخالف تحریک میں چودہ فروری سن دو ہزار گیارہ میں شدت آئی تھی جسے آل خلیفہ کی آمر حکومت نے سعودی حکام کی مدد سے کچلنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ بحرینی عوام آزادی اظہار، انصاف اور جمہوری اصولوں پر مبنی حکومت کے خواہاں ہیں جسے بحرینی حکومت سرے سے نظر انداز کرتی آرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button