مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آیت اللہ خامنہ ای کی مجلس خبرگان کے ارکان سے ملاقات
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہرین کی اسمبلی ﴿مجلس خبرگان﴾ کے چیئرمین اور اراکین نے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ ماہرین کی اسمبلی ایک علما کا آئینی ادارہ ہے جسے رہبر انقلاب اسلامی کی تقرری اور برطرف کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
آیت اللہ احمد جنتی ماہرین کی اسمبلی کے چیئرمین ہیں جنہیں اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران رائے دہی کے بعد ایک مرتبہ پھر اسمبلی کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔
در ایں اثنا رہبر معظم نے مجلس خبرگان کے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ماہرین کی اسمبلی میں جمہوریت اپنے حقیقی معنوں میں اور مکمل شفافیت کے ساتھ متحقق ہوئی ہے۔
یہ خبر ابھی تکمیلی مراحل میں ہے، مزید تفصیلات بعد میں پیش کی جائیں گی۔