اسرائیلی غاصب فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
صیہونی فوج نے اسیر فلسطینی مجاہد کو گرانے کےلئے گزشتہ رات نابلس میں حملہ کیا ہے۔
شھاب فلسطین نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کی دہشت گرد پولیس نے فلسطینی اسیر مجاہد اسامہ الطویل کے گھر کو تباہ کرنے کے لئے نابلس میں ان کے محلے رفیدیا میں حملہ کر دیا۔
صیہونی ذرایع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ الطویل کا گھر ان کی طرف سے ایک فائرنگ کی کاروائی کے جواب میں گرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسی طرح صیہونی فوج کی قدس شریف کے شمالی علاقے شعفاط کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ جھڑپ کی خبر بھی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں الخلیل، جنین، مقبوضہ فلسطین اور طولکرم کے علاقوں میں صیہونیوں کے خلاف آٹھ مسلح آپریشنز انجام دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی معطی سنٹرکی رپورٹ کے مطابق سال 2023ء میں فلسطینی مزاحمت کے مختلف آپریشنوں میں اب تک 17 صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے مقبوضہ فلسطین اور خصوصاً مغربی کنارے کے حالات بہت کشیدہ ہیں اور ہر گزرتے دن صیہونیوں کے مظالم کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی کاروائیاں تیز تر ہو رہی ہیں۔
اس سے پہلے صرف غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں صیہونیوں کو فلسطینیوں کی مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے کے جوان بھی مسلح ہوکر بزدل صیہونیوں کےلئے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔