مشرق وسطی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے مشکوک پیکج برآمد

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے وزیراعظم کے دفتر میں ایک مشکوک پیکج کے برآمد ہونے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین چینل نے صیہونی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر میں ایک مشکوک پیکج کے دریافت ہونے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مشکوک پیکج کے انکشاف کے بعد پولیس فورسز، فائر بریگیڈ اور ریسکیو فورسز نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
اس خبر کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم مقبوضہ علاقے، نیتن یاہو اور ان کی انتہائی کابینہ کے اقدامات کی مخالفت کے باعث گزشتہ چند روز سے بڑے پیمانے پر بدامنی اور احتجاجی مظاہروں کا شکار ہیں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم یائیر لاپید اور اس حکومت کے سابق وزیر جنگ بینی گانٹز نے بھی نئی کابینہ کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button