اہم پاکستانی خبریں

اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے اسلامی دنیا کا اتحادکے موضوع پر کانفرنس

شیعہ نیوز:خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں وحدت کانفرنس کا انعقادخانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام ” اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے اسلامی دنیا کا اتحاد” کے موضوع پر ایک شاندار کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ایران سے آئے ہوئے عالمی ادارہ برای یکجہتی مسالک اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نوریان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر کامران پزشکی، مولانا صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، اسداللہ بھٹو اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ نے اپنی تقریر میں کہا: "آج حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی ہے، لہذا ہم مقاومت کے ان گرانقدر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button