مشرق وسطی

اسماعیل ہنیہ کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام ، انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں کی خوشی و مسرت میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم ایران کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی منطقی اور حق بجانب حمایت اور فلسطینیوں کی بے دریغ اور حکیمانہ حمایت کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کل منگل کو پورے ایران میں نکالی گئی جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلیوں میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انقلابی اقدار کے ساتھ ہی سردار محاذ استقامت اور سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تحریک استقامت بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close