دنیا
افغانستان میں ٹرک بم دھماکہ 17 فوجی جاں بحق و زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) میدان وردک میں آج شام ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں اب تک 8 فوجی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں من جملہ میدان وردک میں دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہونےوالے زیادہ تر دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان نے قبول کی۔ افغان عوام نے نا امنی ، دہشتگردانہ حملوں اور بم دھماکوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔