اقوام متحدہ سے ابراہیم زکزکی کوعلاج اور رہا کروانےکا مطالبہ
شیعہ نیوز : ایران کے انسانی حقوق مرکز نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو رہا کرانے اور ان کے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایران کے انسانی حقوق مرکز کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اورعوامی اداروں اور تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق نائیجیریا کے اسلامی تحریک رہنما کی جسمانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
ایران کے انسانی حقوق مرکز کے خط میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا کا اسلامی تحریک کے رہنما کو نقصان پہنچا تو اس سے عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرات جنم لیں گے۔
قبل ازایں ایران کے ڈاکٹروں اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی جسمانی صورتحال کے بارے میں پیدا ہونے والی تشویش کے بعد تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔