
مشرق وسطی
امریکہ اور دہشتگردوں کے خلاف شامی عوام کا احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شہردیرالزور کے لوگوں نے دہشت گرد گروہ قسد اور امریکہ کے خلاف مظاہرے کیے۔
سانا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں آنے والے مظاہرین نے دیر الزور کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ، قسد اور امریکی فوجیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین علاقے میں قسد اور نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔ یہ مظاہرے ایسے میں کئے گئے جب غاصب امریکی فوجی اپنے آلہ کاروں کے ساتھ شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔