مشرق وسطی

 امریکیوں نے جہاں بھی قدم رکھا، وہاں سوائے خون خرابے کے کچھ نہیں کیا: ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی خراسان صوبے کے شہر بیرجند میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں نے جہاں بھی قدم رکھا، وہاں سوائے خون خرابے کے کچھ نہیں کیا، لیکن وہ حالیہ فسادات میں ایرانی قوم کو دھوکے دینے میں ناکام ہو گیا ہے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن نے حالیہ فسادات کے دوران ایرانی قوم کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے، ان کا خیال تھا کہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح سے ہے جہاں وہ من چاہی نعرے بازی کر کے لوگوں کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے سوچا تھا کہ وہ آزادی کے نام پر ایرانی قوم کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن ایرانی قوم اچھی طرح سے آگاہ ہے کہ وہ (امریکی) دنیا میں کسی کے بھی خیرخواہ نہیں ہیں۔ صدر ایران نے استفسار کیا کہ تم (امریکہ) نے دنیا کے کس خطے میں لوگوں کو زندگی عطا کی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے دیگر ممالک میں مغربی ممالک کے جارحانہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتانے کے لئے تاریخ کی کتابوں کا حوالہ دینے کی بھی ضرورت نہیں جو مغربی ممالک نے افغانستان، افریقہ، شام اور یمن کے عوام کے ساتھ کیا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایرانی قوم کی فہم و شعور نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور وہ اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار کی حفاظت کےلئے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مغربی ممالک کے دعووں پر طنزیہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ دشمن نے کس طرح بچوں کو شاہ چراغ میں زندگی عطا کی ہے۔ صدر رئیسی کا اشارہ اُس دہشت گردانہ حملے کی طرف تھا جس میں ایک داعشی دہشتگرد نے 26 اکتوبر کو شیراز شہر میں واقع حضرت احمد بن موسیٰ شاہ چراغ علیہ السلام کے روضے پر حملہ کر کے 15 زائرین کو شہید اور 19 کو زخمی کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button