دنیا

امریکی اقدامات ایٹمی معاہدے کو ایک بہت بڑے خطرے سے دوچار کر دیں گے، روس

شیعہ نیوز : اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ’’میخائیل اولیانوف‘‘ نے ایران کے خلاف امریکی اشتعال انگیز کارروائیوں پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس بات کو سمجھنے کی صلاحیت سے بےبہرہ ہے کہ ایران پر اسکی نئی پابندیاں عائد کرنا ایرانی ایٹمی معاہدے (JCPOA) کو ایک بہت بڑے خطرے سے دوچار کر دیگا۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ’’میخائیل اولیانوف‘‘ نے تازہ امریکی اشتعال انگیز کارروائیوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ امریکہ ایران پر اپنی نئی پابندیاں لگانے والا ہے، کیونکہ وہ اس بات کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کہ اس کے ایسے اقدامات ایٹمی معاہدے (JCPOA) کو ایک بہت بڑے خطرے سے دوچار کر دیں گے۔ امریکہ اپنے ان اقدامات کے ذریعے ایران کو نہ صرف جوہری معاہدے (JCPOA) سے باہر نکلنے پر مجبور کر رہا ہے بلکہ وہ اس معاہدے کے تحت ایرانی جوہری پروگرام کی جانچ پڑتال کے سسٹم سے بھی ایران کے خارج ہونے کا باعث بن رہا ہے، جبکہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے یہ اقدامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ سیاست پر مبنی ہیں۔

میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ایرانی معاملات کیلئے امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ تہران کو چاہیئے کہ وہ امریکی سفارتکاری کا جواب اپنی سفارت کاری کے ذریعے دے۔ اس حوالے سے امریکہ کا موقف صحیح ہے،لیکن امریکہ اور ایران کے درمیان موجود اصلی مسئلے (امریکی دھمکیوں، فوجی نقل و حرکت اور سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے) کا سفارت کاری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جبکہ یہی چیز خلیج فارس میں تیزی کے ساتھ تناؤ کے بڑھنے کی اصلی وجہ بھی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close