مشرق وسطی
اہم صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل اور ڈرون حملہ
شیعہ نیوز:لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اہم صہیونی فوجی مراکز پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی فوج کے گولان بریگیڈ کے مرکز جبل نیریا پر میزائل حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی شہر الجلیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
علاوہ ازین عبرانی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میرون میں فوجی تنصیبات میں آگ لگنے کا انکشاف کیا ہے۔