اہم پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

شیعہ نیوز:لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نا اہل ہوچکے ہیں، ان کا تجویز کنندہ این اے 122 سے نہیں ہے۔

این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button