
بحرین، بلتستان سے تعلق رکھنے والا روزے دار شیعہ نوجوان دوران نماز شہید کردیا گیا
حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک ہندوستانی نژاد ملازم تھا، جو نوجوان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا۔
شیعہ نیوز : پاکستانی نوجوان کو بحرین میں اپنے کمرے میں دورانِ نماز قتل کردیا، ملزم گرفتارگلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ (غویس )سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان کو بحرین میں اپنے کمرے میں دورانِ نماز قتل کر دیا گیا۔
واقعہ رمضان المبارک کی چوتھی تاریخ کو پیش آیا، جب نوجوان سحری کے بعد اپنے کمرے میں نماز ادا کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، نوجوان اپنے کمرے میں نماز پڑھنے کے لیے سجدے کی حالت میں تھا کہ اچانک اس کے پیچھے سے ایک شخص نے اینٹ سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک ہندوستانی نژاد ملازم تھا، جو نوجوان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا۔
واقعے کے بعد مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم بھی کر لیا ہے۔