مشرق وسطی

جدہ میں فلسطین کے موضوع پر اسلامی ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کی یونین کا اجلاس

فلسطینیوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

شیعہ نیوز: فلسطین کے موضوع پر ایران سمیت، اسلامی ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کا بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا۔

جدہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اجلاس کی افتتاحی تقریب میں مندوبین نے سب سے پہلے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

فلسطین کے تعلق سے غلط اطلاعات اور افواہوں کے سد باب کی راہوں کی شناخت اور تشدد نیز نفرت پھیلانے میں میڈيا کے کردار نیز گمراہی و جانبداری کے خطرات کا جائزہ او آئی سی کے رکن ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کے جدہ میں بین الاقوامی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور اور ایمن صیام سمیت چار اہم رہنما شہید

اسلامی تعاون تنظیم او آئی اسی کے رکن ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کی یونین، یو این اے کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجلاس میں علمائے عالم اسلام کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابن عبدالکریم العیسی، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹر جنرل حسین ابراہیم طہ اور فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ عامہ کے نگراں وزیر احمد عساف، اسلامی ملکوں کی بڑی نیوز ایجنسیوں کے سینیئر عہدیداروں کے علاوہ ممتازعلمائے کرام، مفکرین، قانونداں حضرات، انسانی حقوق کی ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

بین الاقوامی مسائل بالخصوص مذہبی بین الاقوامی مسائل میں ابلاغیاتی اداروں کی کوتاہیوں کی شناخت، میڈیا سے متعلق امور میں اشتعال انگیزی اور جانبداری کے منفی اثرات نیز انسانی معاشروں کے لئے اس کے خطرات کا جائزہ اور میڈیا کے میدان میں غلط اطلاعات، افواہیں اور نفرت پھیلانے کی روک تھام کے لئے ایک مشترکہ بین الاقوامی یونین کی تشکیل او آئی سی کے رکن ملکوں کے ابلاغیاتی اداروں کے جدہ بین الاقوامی اجلاس کے اہداف میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button