مشرق وسطی

حزب اللہ کے واچ ٹاورز نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کی "رضوان” بٹالین کی جانب سے مقبوضہ علاقے کے ساتھ ملک کی جنوبی سرحدوں کی دیوار پر 30 نئے نگرانی کے برج بنائے جانے کی حالیہ کارروائی نے اسرائیلی حکام کی حساسیت اور تشویش کو بڑھا دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر صیہونی فوج کے خلاف کارروائیوں کے مقصد سے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے تحریک حزب اللہ ان واچ ٹاورز کا استعمال کر رہا ہے۔

الشرق الاوسط میگزین کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی خصوصی یونٹ رضوان بٹالین نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 30 نگرانی کے ٹاورز بنائے ہیں جس کا مقصد لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کی فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور معلومات اکٹھا کرنا ہے۔

صیہونی حکومت کے عسکری ذرائع کے مطابق رضوان بٹالین کے بعض واچ ٹاورز کی اونچائی 18 میٹر تک بھی ہے جو کہ لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر صیہونی حکومت کی طرف سے ڈیزائن کی گئی حفاظتی دیوار سے دوگنا بڑے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ لبنانی مزاحمت کے خصوصی دستے ان واچ ٹاورز سے لبنان کی جنوبی سرحدوں میں صیہونی فوج کے پیادہ اور بکتر بند یونٹوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button