دنیا

داعش مخالف عالمی اتحاد کا اعتراف

شیعہ نیوز:نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ہاتھوں کم از کم 1400 عام شہریوں کا قتل ہوا ہے۔

امریکی قیادت میں بننے والے اس نام نہاد عالمی اتحاد نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ اگست 2014 سے ستمبر 2020 کے درمیان شام اور عراق میں اس کے حملوں کے دوران کم از کم 1400 عام شہریوں کی موت ہوئی۔

حالانکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں بنے اس نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں 8000 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن کے بہانے شام اور عراق میں بہت سے مواقع پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی قیادت والے اس نام نہاد دہشت گرد مخالف اتحاد نے اگست 2014 سے ستمبر 2020 کے درمیان شام اور عراق میں 34000 سے زائد ہوائی حملے کئے جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button