مشرق وسطی

دشمن نے غلطی کی تو دندان شکن جواب دیں گے

ایرانی ایئر فورس کے کمانڈر نے کہا کہ اگر دشمنوں نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو ہم پوری طاقت سے انہیں دندان شکن جواب دیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر امیر حمید واحدی نے 29 فروردین، یوم افواج کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے شہید لشگری ​​ائیر بیس پر ایرانی فضائیہ کے پائلٹس اور فلائٹ اسٹاف کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آج فضائیہ کی فوج نے اس پریڈ میں لڑاکا اور بمبار طیاروں، ٹرانسپورٹرز اور ری فیولرز کی ایک اعلیٰ طاقت کے ساتھ حصہ لیا اور ہم جرأت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پریڈ ان سالوں کی سب سے منفرد فضائی پریڈوں میں سے ایک تھی۔

امیر واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس پریڈ کا دوستوں کیلئے صلح اور دوستی کا پیغام ہے، کہا کہ اگر دشمنوں نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو ہم پوری طاقت سے انہیں دندان شکن جواب دیں گے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کوثر طیارے کی قیادت فضائی پریڈ کے اعزاز اور خصوصیات میں سے ایک تھی، مزید کہا کہ کوثر طیارہ سو فیصد ایرانی ایجاد کردہ لڑاکا طیارہ ہے جسے وزارت دفاع میں ہمارے انجینئروں اور ماہرین نے بنایا ہے اور ان شاء اللہ اگلے سال ہم پریڈ میں کوثر جنگجوؤں کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں گے، تاکہ پوری دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ہم جنگی طیاروں کی ایجاد کے میدان میں خود کفالت حاصل کر چکے ہیں اور اس قابل بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوثر طیارہ سو فیصد ایرانی ساخت کا ڈیجیٹل لڑاکا طیارہ ہے، اس کے تمام سسٹمز بشمول ریڈار اور نیوی گیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور طیارے کے ایمونیشن کور سسٹم کو بھی ہمارے کاریگروں نے جدید طریقوں کے مطابق ڈیزائن کیا ہے۔ اس طیارے کا ایک فائدہ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کے تیار کردہ ہتھیاروں کا استعمال ہے، جو طیارے میں نصب اور ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

آخر میں، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام معزز عوام کو یہ یقین اور امید دلاتا ہوں کہ فوج اسلامی جمہوریہ ایران اور ولایت فقیہ کی حامی ہے اور فوج اپنے خون کے آخری قطرے تک اسلامی جمہوریہ کے نظام کا دفاع کرتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button