پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ مچھ، اصغریہ تحریک کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ

شیعہ نیوز:اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے سانحہ مچھ بلوچستان کی پُرزور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں حالیہ واقعے نے انسانیت کا دل زخمی کر دیا، شیعہ ہزارہ برادری کے مسلسل قتل و غارتگری اور ایک منصوبہ کے تحت مسلسل اس طرح کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت قیام امن میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں قمر عباس نے کہا کہ ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ریاست ناانصافی سے تو چل سکتی ہے، لیکن ظلم سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو اس کے فرائض یاد کراتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایسے واقعات کی روک تھام اور بلوچستان میں امن کیلئے کوئی جامع پلان بنا کر دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close