اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ ، کوئٹہ جانے کا اعلان

سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے جانی نقصان پر وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پرشرکائے دھرنا کے مطالبات سننےکوئٹہ جا رہا ہوں۔ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکومت شیعہ ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کرے۔ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، حکومت کو ایسے واقعات پر قابو پانا ہو گا۔

، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ ہم ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطالبات کی منظوری اور ہمارا موقف یکساں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close