مشرق وسطی

سعودی شاہی حکومت نے اپنی حماقت کے ذریعے پورے لبنان سے دشمنی مول لے لی، انصار اللہ

شیعہ نیوز:لبنانی وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یمن پر مسلط سعودی جنگ کو ’’عبث‘‘ قرار دینے والے جارج قرداحی نے سعودی شاہی حکومت کے بے بنیاد سفارتی دباؤ کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جبکہ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں انصاراللہ یمن کے ترجمان نے جارج قرداحی کے اس اقدام کو ایک ’’عظیم اقدام‘‘ قرار دیا ہے۔

جارج قرداحی نے سعودی شاہی حکومت کے اندھا دھند دباؤ کے باعث اپنا عہدہ چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ ہمیشہ ہی جاری نہ رہے گی اور وہ دن بھی جلد ہی آئے گا جب جنگ مسلط کرنے والے فریق مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہوں گے!

یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے جارج قرداحی کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جی ہاں! یمن پر جارحیت ہمیشہ ہی جاری نہ رہے گی جبکہ جارح ممالک نے اپنی انتہائی حماقت کے ذریعے وزیر جارج قرداحی پر ناکردہ گناہوں کا الزام عائد کر رکھا ہے!انصاراللہ یمن کے ترجمان نے لکھا کہ سعودی شاہی حکومت نے اپنی عادت کے مطابق اندھا دھند کینے کا اظہار کیا اور پورے کے پورے لبنان کے ساتھ بیہودہ دشمنی پال لی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ اس سارے کھیل میں سعودی شاہی حکومت کا گھٹیا پن ظاہر ہوا ہے جبکہ اس لبنانی وزیر نے اپنے قومی مؤقف کے ذریعے اپنی عظمت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 19 مئی 2021ء کے روز اس وقت کے لبنانی وزیر خارجہ شربل وھبہ بھی ’’جمال خاشقجی‘‘ کے بہیمانہ قتل کے بارے جاری ہونے والے اپنے بیان کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button