مشرق وسطی

سعودی عرب میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت ہوئی جرم، گرفتار، پھر رہائی

شیعہ نیوز:سعودی عرب نے ان 2 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا جنہیں 2019 میں سعودی عرب میں مزاحمتی محاذ کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب میں دو فلسطینیوں کی رہائی کی اطلاع دی ہے۔

حماس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے سعودی عرب کی جانب سے سلیمان حداد اور ان کے بیٹے یحییٰ حداد کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور اس اقدام کو درست سمت میں ایک قدم قرار دیا۔

عزت الرشق نے کہا کہ یہ فلسطینی انجینئر اور ان کا بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول میں رہ رہ رہے تھے، ہم انجینئر حداد اور ان کے بیٹے کی رہائی کے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔

حماس کے سینئر رکن نے مزید اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام "سعودی برادران کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے صفحے کا آغاز ہوگا اور یہ قدم سعودی عرب میں قید دیگر فلسطینیوں کی رہائی کا باعث بنے گا۔

سعودی عرب نے ستمبر 2019 میں حداد اور ان کے بیٹے کو فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے ایک گروپ کے ساتھ مزاحمت کی حمایت کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ اکتوبر 2022 میں، ریاض نے سعودی عرب میں حماس تحریک کے نمائندے محمد الخضری کو رہا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button