مشرق وسطی

سعودی عرب کی بمباری، 13 یمنی شہید و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں 13 یمنی شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صعدہ کے شمالی علاقے منبہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہید اور 12 زخمی ہوئے زخمیوں میں یمن میں رہنے والے افریقی مہاجرین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر ہوائی اور میزائلی حملے کئے اور توپوں کے گولے داغے۔

در ایں اثناء انصار اللہ کی یمنی حکومت نے سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کو 2015ء سے 2021ء تک پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 64.7 بلین ڈالر لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی تاجروں  کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی کمپنیوں سے خریدی گئی اشیاء کی حمل و نقل اور کسٹم کلیرنس اور سعودی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن میں داخل نہیں ہو پاتیں جس کی وجہ سے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

جنگ کے دوران سعودی اتحاد صرف یمن کی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کرتا رہا جبکہ اس نے یمن میں اسکول مدارس اور طبی مراکز تک کو نہیں چھوڑا اور مساجد تک پر حملے کئے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button