سپاہ قدس کا شہید سلیمانی کی تیسری برسی ایک نئے نعرے کے ساتھ منانے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اس بار ایران کی سپاہ قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی "جان فدا” نعرے کے ساتھ منائی جائے گی۔
ایران پریس نے شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کے تیسری برسی کے موقع پر تشکیل دئے گئے عوامی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ حمید رضا مقدم فر کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی ایران کی سربلندی کی راہ میں صداقت، اخلاص، خیر خواہی، وفاداری اور ایثار و فداکاری کا مجسم نمونہ تھے اور وہ دنیا کے ہر نقطے پر ایرانی قوم کے ظلم مخالف جذبے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
حمید رضا مقدم فر نے کہا کہ شہید سلیمانی اسلامی جمہوریہ ایران کو حرم سمجھتے تھے اور انہوں نے اپنی جوانی کے دور سے اپنی شہادت تک کا سارا دورانیہ، صلح و آشتی کے تحفظ اور عوام کے سکون و آرام کے لئے صرف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی خود کو عوام کا جزء سمجھتے تھے، انکے ساتھ درمیان رہتے تھے، انکی دنیا و آخرت کو آباد کرنے کی راہ میں جانفشانیوں کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے۔
شہید قاسم سلیمانی کی تیسری سالگرہ کے عوامی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے حالیہ دنوں میں دشمن کی سازشوں کے باعث ایران میں رونما ہونے تلخ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مکتب سلیمانی میں یہ سیکھا ہے کہ ہم ایران اور ایرانی قوم کے لئے خطرہ بننے والی ہر چیز کا جی جان سے مقابلہ کریں گے اور اس راہ میں پوری سچائی اور خلوص کے ساتھ اپنی جان بھی نچھاور کر دیں گے۔