مشرق وسطی

شام، دیرالزور میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

شامی میڈیا نے دیرالزور میں واقع غیر قانونی امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

 گزشتہ رات مشرقی دیر الزورمیں واقع العمرآئل فیلڈ کے علاقے میں واقع دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

سانا نیوز کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے اڈے سے آگے کے شعلے بلندہوتے دکھائی دیئے تاہمابھی تک ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں ہو سکی ہیں۔

شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی فوج نےاُن دہشت گردوں کی جگہ لے لی تھی اور اسی وقت سے داعش کے بجائے خود ہی تیل کا استخراج اور اسکی لوٹ مار شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں شام کے اندر غیرقانونی طور پر قائم امریکی دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل حملے بڑھ گئے ہیں اور شامی عوام کے اندر بھی انکی اس غیرقانونی موجودگی پر غم و غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button