مشرق وسطی

شاہ سلمان نے دی شامی صدر کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

شیعہ نیوز:شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بشار اسد کو دعوت دی ہے کہ وہ جدہ میں ہونے والے عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں ۔ سعودی عرب کے بادشاہ کا یہ سرکاری دعوت نامہ اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری نے شام کے صدر کو پیش کیا۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس سے عرب ممالک کا تعاون مضبوط ہو گا اور اس میں فروغ آئے گا۔

واضح رہے کہ عرب لیگ نے اس تنظیم میں شام کی رکنیت بارہ سال تک معطل رکھنے کے بعد حال ہی میں بحال کر دی ہے جس کے بعد سعودی بادشاہ نے شام کے صدر کو یہ دعوت نامہ بھیجا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button