پاکستانی شیعہ خبریں

شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ ظالم کیخلاف مظلوموں کی آواز بن کر ثابت قدم رہے، مصور مہدی

xشیعہ نیوز: اصغریہ آرگنائزیشب پاکستان کے مرکزی صدر مصور مہدی کا کہنا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ایک نڈر ملت اسلامیہ کے عظیم ترین سپاہ سالار تھے، ہمیشہ ظالم کے خلاف مظلوموں کی آواز بن کر ثابت قدم رہے، مدافعان مقامات مقدسات رہے۔ شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں مصور مہدی نے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی مالک اشتر کی طرح امیر المومنین علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے مظلوم عاشقوں کی آواز بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اس دور کے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ہر وقت میدان عمل میں رہے، امریکی پروردہ دہشتگرد تنظیم داعش جیسی ناپاک سازش کو خاک میں ملا دینے میں شہید سردار قاسم سلیمانی نے ہی کلیدی کردار ادا کیا اور عالم اسلام کو مکمل تباہی و بربادی سے بچا کر حقیقی پاسبان اسلام بن گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button