پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قدس حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ کی مظلومانہ شہادت پر فرقہ وارایت کو ہوا دینے والے تکفیریوں کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے

نماز جنازہ میں ایرانی صدر واعلیٰ حکام سمیت حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندگان نے بھی خصوصی شرکت کی اور رہبر انقلاب نے ان سےتعزیت کا اظہار بھی کیا۔

شیعہ نیوز: قبلہ اوّل بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کے دفاع میں مصروف تحریک مقاومت اسلامی حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ مجاہد ومبارز،شہید قدس حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ کی ایرانی دارالحکومت تہران میں شہادت کے واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور اس دہشت گردحملے میں ان کے میزبان ایرانی حکومت کو ذمہ دار قرار دینےکی مذموم سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور پاکستان میں موجود تکفیری وجماعتی منافقین کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیلی خفیہ آپریشن کے نتیجے میں حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ جنہیں گذشتہ روز تہران میں ایک راکٹ حملے میں اپنے محافظ کے ہمراہ شہید کردیا گیا تھاان کی نماز جنازہ آج تہران ہی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی زیر اقتداء ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں ایرانی صدر واعلیٰ حکام سمیت حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندگان نے بھی خصوصی شرکت کی اور رہبر انقلاب نے ان سےتعزیت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مکتب تشیع میں کسی بھی شخص کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل اس کے وارثین کی اجازت لینا واجب ہے بصورت دیگر نماز جنازہ ادا نہیں کی جاسکتی، لہذا وہاں حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ کے بیٹوں کی موجودگی اس بات کو ثابت کرتی ہے ان کے خانوادے کی رضا مندی سے آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہانیہ کی شہادت بڑادھچکا ضرورہےلیکن اس عظیم قربانی کے نتیجے میں مقاومت اسلامی مزید طاقتورہوگی،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ گذشتہ روز سے اب تک پاکستان میں موجود تکفیری وہابی شرپسند اور فرقہ پرست عناصر اور نام نہاد صحافیوں نے دیگچی میں طوفان برپا کررکھا تھا کہ ایرانیوں نے مہمان کو بلا کر شہید کردیا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ لیکن پہلے شہید کی صاحبزادی لطیفہ اسماعیل ہانیہ کے ٹیوئٹر پیغام میں ایران کی حمایت اور عرب ممالک کو آئینہ دکھانے کے بعد شہید کے فرزندگان کی موجودگی میں تہران میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی زیر اقتداء نماز جنازہ کی ادائیگی نے تمام تر نفرت انگیز بیانات کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تکفیری وناصبی ایران کے پیچھے تو ہاتھ دھوکر پڑے ہیں لیکن اپنے آقا سعودی عرب اور اس کے پھٹو حکمران آل سعود خاندان سے اب تک حاج شیخ اسماعیل ہانیہ رحمتہ اللہ علیہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت میں ایک بیان بھی نہیں دلواسکےہیں،کیوں کے باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ ۔

آخری اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے  شہید اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ایرانی فورسز کو اسرائیل پر حملے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button