مشرق وسطی
صدی کی ڈیل کا معاملہ مسلمانوں کی عزت کی فروخت کا معاملہ ہے ۔ شیخ عیسیٰ قاسم
شیعہ نیوز : بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ عیسیٰ قاسم نے صدی کی ڈیل کا معاملے کو امریکیوں ،صیہونیوں اور سعودیوں کی مشترکہ سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل کا معاملہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔
شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ مسلمانوں کو آزادی اور غلامی میں سے ایک راستہ انتخاب کرنا ہے ۔ آزادی حریت اور اسلامی سرزمین کی حفاظت کے لئے استقامت ضروری ہے جبکہ غلامی کے لئے امریکہ اور اسرائيل کی پیروی کافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سچا اور باغیرت اور حریت پسند مسلمان کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کو برداشت نہیں کرےگا۔