مشرق وسطی

صیہونی ریاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے: آیت اللہ نوری ہمدانی

ایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے یوم قدس کی ریلیوں میں سبھی کی بھرپور شرکت پر زور دیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج اپنے درس خارج کے اختتام پر کہا ہے کہ اس سال کا یوم قدس گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہے۔ انہوں نے دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی وہ اس دن کو پہلے سے زیادہ شکوہ اور وحدت کے ساتھ منائیں۔

مذکورہ مرجع تقلید نے مزید کہا کہ مسلمان جانتے ہیں کہ اسرائیل اس وقت مذموم اقدامات کر رہا ہے اور وہ سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور عسکری طور پر بہت کمزور ہے، اس لحاظ سے مسلمانوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ عنقریب اسرائیل کے خاتمے کے اعلان کے لئے بھرپور طور پر یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کریں اور امریکہ، اس کے اتحادیوں اور صیہونیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کریں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا کہ مسلمان مطمئن رہیں کہ صیہونی ریاست اپنے آخری ایام گزار رہی اور اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، اس لئے ہمیں بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں آئیں اور دنیا کو مسلمانوں کی طاقت دکھائیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ جس دن سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے اسرائیل کو سرطان کا پھوڑا قرار دیا ہے، اس دن سے مسلمان آگے بڑھے ہیں اور اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے اور امید ہے کہ انشاءاللہ یہ سال اس سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا سال ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button