مشرق وسطی

صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں، 99 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز:فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق، مقبوضہ ویسٹ بینک کے نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم 99 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ جھڑپیں جنوبی نابلس کے بیتا قصبے اور قلقیلیہ کے ’کفر قدوم‘ علاقے میں ہوئیں جن میں 15 فلسطینی گولیوں سے زخمی ہوئے اور باقی آنسو گیس کے گولے سے گھٹن کا شکار ہوئے۔

فلسطینیوں اور صیہونیوں میں یہ جھڑپ، مشرقی نابلس میں ایک 21 سالہ فلسطینی جوان کی شہادت کے ایک دن بعد ہوئی۔جمعرات کو صیہونی دہشتگردوں نے ایک 21 سالہ نوجوان بکر حشاش کو مشرقی نابلس میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

فلسطینی شہداء کے گھرانوں کی قومی تنظیم نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ سنہ 2021 میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 357 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

سنہ 2021 میں صیہونی فوج نے 8000 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جس میں 1300 بچے اور 184 عورتیں شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button