مشرق وسطی

عراق کوغیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے، عراقی وزیراعظم

شیعہ نیوز:عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے امریکی وزیرجنگ اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں جس بنیادی نکتے پر عراقی وزیراعظم نے زور دیا وہ یہ کہ عراق کو غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ساری کوششیں عراقی فوج کو ٹریننگ دینے اور عراق میں باقی بچے داعشی عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے انٹیلیجنس کےشعبے میں تعاون مزید مستحکم بنانے پر مرکوز ہونی چاہئیے۔
واضح رہے کہ عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے باہر نکلنے کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے کئی ادوار نیزعراقی پارلیمنٹ کے بل کی منظوری کے باوجود امریکہ ابھی تک عراق سے باہر نہیں نکلا ہے اور وہ عراقی پارلیمنٹ کے بل کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button