پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ احمد اقبال رضوی کا کلرکہار بس حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کلرکہار میں بس کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے جان لیوا حادثے میں جاں بحق 14 افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، مقامی انتظامیہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہماری حکومت پے درپے سنگین حادثات کے باوجود ٹریفک قوانین پر درست عمل درآمد اور سڑکوں کی بہتری کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی، ابھی چند روز قبل ہی گلگت میں بھی المناک ٹریفک حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button