پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ جہانزیب جعفری کی پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے گیڈو اور نستی کورٹ پولیس چوکیوں کے قریب مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی تیسری قوت ملوث ہے جو اہل تشیع اور اہلسنت کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچانا چاہتی ہے، مجلس وحدت مسلمین اہل تشیع اور اہل سنت عمائدین سے رابطے میں ہے، ہم کسی بھی طور پر اس خطے کو فرقہ وارانہ فسادات کی طرف نہیں جانے دینگے، علاقے کی عوام پرامن فضاء کو سبوثاز کرنے نہیں دیں گے، ہنگو بائی پاس پر فائرنگ کے بعد صدہ بائی پاس پر مسافر گاڑیوں کو مٹھی بھر دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں کئی بے گناہ جوان شہید اور زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج گیڈو اور نستی کورٹ کے مقام پر پولیس چوکیوں کے قریب گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جو کسی صورت بھی علاقے کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بہیمانہ واقعات ناقابل برداشت ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے، اس وقت روڈ پر مسافروں کا سفر کرنا محال ہو گیا ہے، اس غیر یقینی کی صورتحال میں اگر کوئی سفر کرنا بھی چاہے تو انکی کی جانوں کو شدید خطرات درپیش ہیں، حکومت وقت کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی صورت بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button