غاصب صیہونی حکومت خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے: ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں عالمی برادری کا کردار ایک اہم ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مسلم ملکوں کا کردار بھی خاص اہمیت کا حامل ہے اور اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کی کوشش کو ناکام بنانے کوشش کریں۔
ناصر کنعانی نے غاصب صیہونی حکومت کے وجود کو علاقے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مسلم ملکوں کو چاہئے کہ غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت علاقے کے تمام ملکوں کو دہشت گردی برآمد کرنے کا اڈہ ہے جس کے مقابلے میں فلسطینی قوم فرنٹ لائن پر جدوجہد کر رہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔