دنیا

غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ غیرقانونی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) ایمنشٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پرعمل درآمد سے جنگل کا قانون رائج ہوگا اور اسرائیلی حکام کو فوری طور پراپنے اس منصوبے پر عمل درآمد روک دینا چاہئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے وہاں کئی عشروں سے رہنے والے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سرزمین فلسطین پرغیرقانونی صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور الحاق کے پروگرام کے مقابلے میں بھرپور اقدامات کرے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے علاقائی دفتر کے سربراہ صالح حجازی نے کہا کہ الحاق کے منص

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button