اسرائیل نے رفح کیمپ پر فضائی حملوں میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
شیعہ نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات انجام دے گا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کی حمایت کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں انجام دی جانے والی نئی تحقیقات کے سلسلے میں زور دے کر کہا ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں کا جنگی جرم کے عنوان سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے رفح کیمپ پر فضائی حملوں میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مصر اور عراق کے اعلی حکام کی ملاقات، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین میں ان حملوں سے روکا گیا ہے جن میں فوجی اور غیرفوجی اہداف کے درمیان فرق نہيں کیا جاتا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کی حمایت کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں نئی تحقیقات کے سلسلے میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گھنی آبادی والے علاقوں پر اپنے حملوں میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جو خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔
اس ادارے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نامناسب ہتھیاروں سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انھیں زيادہ نقصان پہنچ سکتا ہے کہا کہ اسی بنا پر گھنی آبادی والے علاقوں پر ان ہتھیاروں کا استعمال ممنوع اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔