غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، مصری صدر السیسی
شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔
القاہرہ 24 نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مصر کے دورے کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مصری صدر نے خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، یزد میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی وجہ سامنے آگئی
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، دنیا کے ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور خطے میں استحکام کی بنیادی ضمانت کے طور پر شروع ہونی چاہیے۔
اس ملاقات میں فریقین نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کے ثالثوں کی کوششوں اور صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے السیسی کو اپنے دورہ مقبوضہ فلسطین کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کی کوششوں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکا کے عزم کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک غزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکہ کے کردار کو جانبدارانہ قرار دے کر اس ملک کی ثالثی مسترد کر چکی ہے، کیونکہ امریکہ صیہونی حکومت کی سیاسی و سفارتی حمایت سے لے کر فوجی مدد کرتا آرہا ہے۔